اہم خبریںپاکستان

سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں: وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے سے منسلک منصوبوں کی بر وقت تکمیل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

وہ پاکستان میں چین کے سفیر مسٹر نونگ رونگ سے اسلام آباد میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین نے ہمیشہ مشکل گڑھیوں میں ایک دوسرے کی مدد کی ہے۔

انہوں نے کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے چین کے تعاون اور مدد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دنیا پاکستان اور چین کی لازوال اور عدیم النظیر دوستی سے واقف ہے۔

تفصیل کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں چین کے نئے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، کورونا عالمی وبائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے چینی سفیر کو پاکستان آمد اور بطور سفیر منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ آپ جیسے وسیع تجربے کی حامل شخصیت کی پاکستان میں تعیناتی سے اقتصادیات، انفراسٹرکچر سمیت کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ملکوں نے ہر مشکل اور کٹھن وقت میں ایک دوسرے کی بھرپور معاونت کی۔ ش کورونا عالمی وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے چین کی جانب سے فراہم کی جانے والی بروقت معاونت قابل تحسین ہے جس پر میں آپ کے توسط سے چینی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ ہونیوالی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے منصوبوں کو جلد پایہ کمیل تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت جاری تمام منصوبوں کی تیز تر تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

چینی سفیر نونگ رونگ نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور چین کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لانے کا یقین دلایا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You