دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے ورثا میں گروپ انشورنس کی چیک تقسیم
اہلکاروں میں تعلیمی وظائف کی مد میں سکالر شپ چیکس تقسیم کر دیے گئے اہلکاروں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ایس ایس پی ایڈمن لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک، سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید کی ہدایت پر ایس ایس پی ایڈمن لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے ورثا میں گروپ انشورنس کے اور اہلکاروں میں تعلیمی وظائف کی مد میں سکالر شپ چیکس تقسیم کر دیے۔
ایس ایس پی ایڈمن نے کانسٹیبلز جاوید انور، احسان اللہ، اشرف خان، طاہر یعقوب، عبدالحمید، مختار علی اور محمد الیاس کو چیکس دئیے۔ اس موقع پر لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر اہلکاروں کے واجبات فوری ادا کئے جا رہے ہیں۔ اہلکاروں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اہلکاروں کے بچوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کیلئے مالی معاونت کی جا رہی ہے۔