اہم خبریںپنجاب

سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی خاتون کیساتھ مبینہ بدکلامی، آڈیو سامنے آگئی

لاہور: سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی خاتون کے ساتھ مبینہ بدکلامی کی آڈیو سامنے آگئی ہے۔ آڈیو ٹیپ میں سی سی پی او نے مبینہ طور پر کہا کہ اب انہیں فون نہ کرنا، تماشا لگا رکھا ہے۔ دوسری جانب عمر شیخ کہتے ہیں آڈیو ٹیپ میرے خلاف نیا افسانہ ہے۔

تفصیل کے مطابق خاتون کی طرف سے مقدمہ درج کرنے کے ذکر پر عمر شیخ بھڑک اٹھے۔ سی سی پی او کی خاتون سے بدتمیزی کی آڈیو ٹیپ منظر عام پر آ گئی۔ سی سی پی او کےنامناسب الفاظ سنتے ہی خاتون نے فون بند کر دیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر پر منشیات فروخت کرنے کا مقدمہ درج ہے۔ خاتون کی طرف سے سب انسپکٹر کے خلاف 30 ستمبر کو درخواست دی گئی تھی۔

ایس ایس پی عبادت نثار نے شنوائی کی۔ خاتون نے سی سی پی او سے ملاقات پر اصرار کیا۔ عمر شیخ کی آڈیو ٹیپ کے بعد خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کر دی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You