اہم خبریںپاکستان

سیکرٹری پاور ڈویژن نے لوڈشیڈنگ کا سخت نوٹس لے لیا

سیکرٹری پاور ڈویژن نے لوڈشیڈنگ کا سخت نوٹس لے لیا۔

سیکرٹری پاور نے لوڈشیڈنگ پر لیسکو ، این ٹی ڈی سی اور سی پی پی سیل کی سرزنش کی۔ذرائع وزارت توانائی

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سیکرٹری پاور نے لوڈشیڈنگ کا سختی سے نوٹس لے لیا۔ذرائع وزارت توانائی کے مطابق سیکرٹری پاور نے لوڈشیڈنگ پر  لیسکو ، این ٹی ڈی سی اور سی پی پی سیل کی سرزنش کی جس کے بعد 50 روپے یونٹس تک والے بند پاور پلانٹس ہنگامی بنیادوں پر چلا دیے گئے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ لاہور گڈو سے متاثرہ ٹرانسمیشن لائن بھی سسٹم میں واپس آگئی اور آج سے تمام ڈسکوز کو کوٹہ بڑھا دیا گیا ہے جب کہ لیسکو، فیسکو، میپکو اور گیپکو کو 40 فیصد بجلی کی رسد بڑھا دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق 40 فیصد بجلی کی رسد بڑھانے کے بعد لیسکو میں لوڈ شیڈنگ واپس 2 گھنٹے کے شیڈول پر آجائے گی جس کے بعد بجلی اب ایک گھنٹہ صبح اور ایک گھنٹہ شام میں جائے گی۔ذرائع وزارت توانائی نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر ڈیزل والے پلانٹس بھی چلائے جائیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You