اہم خبریںپاکستان

سینیٹ انتخابات: پی ٹی آئی امیدواروں کی کامیابی کیلئے وزیراعظم خود میدان میں آگئے

اسلام آباد: سینیٹ انتخابات میں کامیابی کیلئے وزیراعظم عمران خان نے آئندہ تین روز پارلیمنٹ چمیبر میں بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اگلے دو روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ارکان سے ملاقاتیں کرینگے۔

وزیراعظم اپنے ارکان اسمبلی کے مسائل سنیں گے اور خدشات دور کرینگے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات کے باعث ہفتہ وار کابینہ اجلاس بھی موخر ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب خبریں ہیں کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی سینیٹ الیکشن تک اسلام آباد میں قیام کا فیصلہ کر لیا ہے۔

آصف علی زرداری وفاقی دارالحکومت میں قیام کے دوران پی ڈی ایم رہنماؤں سے ملاقاتیں کرینگے۔ ان ملاقاتوں میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You