سینیٹر حافظ عبدالکریم کے بیٹے اسامہ کے خلاف جھوٹااور بے بنیاد مقدمہ واپس لیا جائے

سینیٹر حافظ عبدالکریم کے بیٹے اسامہ کے خلاف جھوٹااور بے بنیاد مقدمہ واپس لیا جائے۔ حافظ عبدالحمید عامر
اگر سیاسی انتقام میں اندھی پنجاب حکومت نے جھوٹا مقدمہ واپس نہ لیا تو ملک گیر احتجاج کی کال دی جائے گی
جہلم ( محمد زاہد خورشید ) پنجاب حکومت سیاسی انتقام میں بہت آگے نکل گئی ہے اور اس کا ظالمانہ اندھاپن بے گناہ شہریوں کو سیاسی وابستگیوں کی بناء پر جھوٹے مقدمہ بنانے میں مصروف ہے گزشتہ دنوں سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم سابق وفاقی وزیر مواصلات کے صاحبزادے اسامہ عبدالکریم پر بے بنیاد و جھوٹے مقدمہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نائب امیر مرکزی جمعیت پاکستان و رئیس الجامع حافظ عبدالحمید عامر نے جامع علوم اثریہ جہلم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ۔حافظ عبدالکریم کے بیٹے اسامہ پربے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ بنا یا گیا۔ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پنجاب کے وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی کو یاد ہوگا کہ سیاسی انتقامی کارروائیوں میں کس طرح جھوٹے مقدمے بنائے جاتے ہیں انکے خاندان کے بڑے چوہدری ظہور الہی پر حکومت وقت نے بھینس چور ی کا مقدمہ بنا یا تھا،اب وہ دور نہیں رہا یہ اکیسویں صدی کا زمانہ ہے سوشل میڈیا کا دور ہے،ہر چیزبہت جلد بے نقاب ہوجاتی ہے۔ چوہدری پرویز الہی کو یاد ہونا چاہیے کہ وہ جس پارٹی کے نمائندے وزیر اعلی ہیں اس کے سربراہ انہیں پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو قرار دے چکے ہیں، انہیں عمران خاں سے بدلہ لینا چاہیے دینی اور شریف لوگوں کو تنگ مت کریں، ہم آپ کی دین پسندی کی بنیاد پر عزت کرتے ہیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ اسامہ عبدالکریم کے خلاف جھوٹااور بے بنیاد مقدمہ واپس لیا جائے، ہم امن پسند لوگ ہیں لیکن اس طرح کی نیچ حرکات کرکے حکومت ہمیں ملک گیر احتجاج پر مجبور نہ کرئے۔