اہم خبریںپاکستان

سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد: پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ضلع کوٹلی کے دیہاتوں میں 9 فروری کو بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ بھارتی اشتعال انگیزی سے بچوں اور خواتین سمیت 10 معصوم شہری زخمی ہوئے تھے۔

پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت 2003ء کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔ ایل او سی پر کشیدگی بڑھا کر بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سے توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You