سید رمیض علی شاہ صدر انصاف یوتھ ونگ تحصیل سوہاوہ کی زیر صدارت شاندار میٹنگ
سید رمیض علی شاہ صدر انصاف یوتھ ونگ تحصیل سوہاوہ کی زیر صدارت شاندار میٹنگ کا انعقاد کیا گیا
میٹنگ میں سوہاوہ شہر کی تنظیم سازی کا باقاعدہ اعلان کیا گیا
میٹنگ میں انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی صدر بدر قریشی نے خصوصی شرکت کی اور منتخب ہونے والے نمائندوں کو سرٹیفکیٹ جاری کیے
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ انصاف یوتھ ونگ تحصیل سوہاوہ سید رمیض علی شاہ کی زیر صدارت نجی ہوٹل میں شاندار میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،
میٹنگ میں ضلعی صدر انصاف یوتھ ونگ ضلع جہلم بدر قریشی نے خصوصی شرکت کی اور نئے منتخب ہونے والے نمائندوں کو سرٹیفکیٹ جاری کیے،
اس موقع پر انصاف یوتھ ونگ سینئر نائب صدر ضلع جہلم حمزہ جاوید، ڈپٹی جنرل سیکریٹری سید سیف اللہ بخاری، فنانس سیکریٹری محمد اسامہ وحید، ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری وجیہ الحسن ، سمیت دیگر نے شرکت کی،
میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی صدر بدر قریشی نے کہا کہ تنظیم میں شامل ہونے والے تمام نئے نمائندگان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے انتھک محنت کریں گے تاکہ چوروں اور لٹیروں سے پاکستان کو مستقل چھٹکارہ حاصل ہو اور پاکستان اپنے ترقی کے سفر پر گامزن ہو سکے، انہوں نے مزید کہا کہ جلد از جلد اپنے وارڈ کی باڈی تشکیل دیں تاکہ اختیارات کا دائرہ کار نیچلی سطح تک پہنچا کر وزیراعظم عمران خان کے ایک خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے،
آخر میں انصاف یوتھ ونگ تحصیل سوہاوہ کے صدر سید رمیض علی شاہ نے آنے والے تمام معززین کا شکریہ ادا کیا اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے.
رپورٹ:مشرف کیانی سوہاوہ