سید احد اللہ احمد کو ڈی جی لائیو اسٹاک کے پی مقرر ہونے پر مبارکباد۔چیف اکرام الدین
لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کیلئے سید احد اللہ احمد کی تقرری صوبائی حکومت کا بہترین اقدام ہے۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ
اٹلی(نمائندہ خصوصی)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ ڈاکٹر سید احد اللہ احمد کاکاخیل کو ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک و ڈیری ڈیویلپمینٹ خیبر پختون خواہ مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک و ڈیری ڈیویلپمینٹ خیبر پختون خواہ کیلئے ڈاکٹر سید احد اللہ احمد کاکاخیل کی تقرری خیبر پختون خواہ حکومت کا بہترین اقدام ہے۔بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے اپنی مبارکبادی پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر سید احد اللہ احمد کاکاخیل کی لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کیلئے خدمات قابل تعریف ہے انہوں نے ہمیشہ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کی بہتری اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اداروں میں ایسے قابل اور مخلص افسران کی تقرریاں وقت کی اشد ضرورت ہے تا کہ ادارے ترقی کر سکے۔
