اہم خبریںدلچسپ و عجیب

سیاہ پتھر سے بنایا گیا وائلن، جسے بجایا بھی جاسکتا ہے

سٹاک ہوم: سویڈن کے مشہور آرٹسٹ لارس ویدنفاک نے ایک خاص طرح کے آتش فشانی پتھر سے وائلن بنایا ہے جسے بجایا بھی جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس وائلن کا نام ‘‘بلیک برڈ’’ ہے ، یہ صرف آرائشی چیز نہیں بلکہ اسے بجا کر مدھر موسیقی بھی بکھیری جاسکتی ہے ۔ ساؤنڈ باکس کے علاوہ بھی اس وائلن کے بیشتر حصے پتھر سے ہی تراشے گئے ہیں لیکن اس کا وزن صرف 4.4 پاؤنڈ (2 کلوگرام) ہے کیونکہ اس میں ساؤنڈ باکس کی دیواروں کی موٹائی صرف 2.3 ملی میٹر ہے ۔اسی بناء پر یہ بالکل کسی لکڑی والے وائلن کی طرح بجایا بھی جاسکتا ہے ۔

گزشتہ 29 سال کے دوران کئی کنسرٹس میں اسے بجایا بھی جاچکا ہے جبکہ سویڈن کے ایک موسیقار نے خاص اسی وائلن کے لیے ایک دھن بھی تخلیق کی ہے تاہم موسیقی کے بعض شائقین کا کہنا ہے کہ ‘‘بلیک برڈ’’ کی آواز، عام وائلن کے مقابلے میں ‘‘خوفناک’’ ہے ۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ وائلن 16 ویں صدی کے دوران اٹلی میں ایجاد ہوئےاور مختلف شکلیں اختیار کرتے ہوئے موجودہ شکل میں آپ کے سامنے موجود ہے تاہم پتھر سے وائلن کی تیاری اس کی تاریخ میں ضرور نیا اضافہ ثابت ہو گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You