اہم خبریںپنجاب

سیالکوٹ میں 14 سالہ ملازمہ پر تشدد، ملزم میاں بیوی گرفتار

سیالکوٹ: سیالکوٹ میں چودہ سالہ ملازمہ پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ملازمہ کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح ہیں۔ پولیس نے ملزم میاں بیوی کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

تشدد کا یہ واقعہ سیالکوٹ میں تھانہ مراد پور کے علاقہ کشمیر روڈ پر پیش آیا۔ متاثرہ بچی کے والدہ نے شہزاد نامی ایک شخص سے ادھار رقم لے رکھی تھی۔ پیسے واپس نہ کرنے پر اس نے اپنی 14 سالہ بیٹی کو اس کے ہاں گھریلو ملازمہ رکھوایا ہوا تھا۔

تشدد کا نشانہ بننے والی متاثرہ بچی زرقا کے مطابق مالکان روزانہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر تشدد کرتے تھے اور کھانا نہیں دیتے تھے۔ بچی کا مزید کہنا تھا کہ سونے کے لیے صرف ایک میٹریس اور ایک چادر دی جاتی تھی۔ شدید سردی کے باعث نیند نہیں آتی تھی۔

رپورٹس کے مطابق اہل علاقہ نے بچی کو کوڑا دان میں پھینکا ہوا کھانا کھاتے دیکھا تو اس کی تصاویر میڈیا نمائندگان کو دے دیں۔ میڈیا کی نشاندہی پر پولیس حرکت میں آئی اور چھاپہ مار کر بچی کو بازیاب کرا لیا۔ پولیس نے تشدد کرنے والے ملزم شہزاد اور اس کی بیوی بینش کو گرفتار کر لیا ہے۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You