اہم خبریںکرائمز

سیالکوٹ: سسرالیوں کی جانب سے زندہ جلائی جانے والی خاتون 4 دن بعد دم توڑ گئی

کزشتہ دنوں سسرالیوں کی جانب سے آگ لگا کر زندہ جلائی جانے والی خاتون دم توڑ گئی۔ سیالکوٹ کے “کند” نامی گاوں میں سسرال والوں نے پانچ بچوں کی ماں کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا کر اسے زندہ جلا ڈالا تھا۔ متاثرہ خاتون کا نام شازیہ بی بی تھا جس کا شوہر عرصہ تین سال سے بیرون ملک ‘مسقط’ میں مقیم ہے۔ اطلاعات کے مطابق شوہر نے اس عرصہ میں اپنی بیوی اور بچوں کی خیر خبر نہ لی اور نہ ہی انہیں کوئی پیسے بھیجے البتہ اسکا رابطہ اپنے باپ اور دیگر اہل خانہ سے رہتا ہے۔

متاثرہ خاتون کو کافی عرصہ سے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا تھا اور اس سے نوکرانیوں کی طرح گھر کا کام کروایا جاتا تھا مگر وہ اپنے پانچ بچوں کی وجہ سے خاموشی سے ظلم سہتی رہی۔ گزشتہ دنوں خاتون کے دیور محمد بوٹا ، سسر محمد بشر اور ساس رشیداں بی بی نے مل کر اسے آگ لگا کر زندہ جلا دیا تھا۔ ڈاکٹرز نے بتا دیا کہ تھا کہ متاثرہ خاتون مکمل جھلس چکی ہیں اور انہیں بچانا تقریبا نا ممکن ہوچکا ہے۔ تاہم 4 دن ڈاکٹروں کی کوشش کی باوجود زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے خاتون دم توڑ گئیں۔ اطلاعات کے مطابق پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کر کے 3 مرکزی ملزمان میں سے 2 کو پکڑا جاچکا ہے تاہم ایک مجرم ابھی تک فرار ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You