BBC Urdu TV

سیاسی و معاشی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے، حل کیلئے تمام جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا۔گورنر کے پی

سیاسی و معاشی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے، حل کیلئے تمام جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا۔گورنر کے پی

صوبے میں گورنر راج نہیں لگنا چاہیے، وفاق اور صوبے کے درمیان مسائل حل کرنے کیلئے تیار ہوں۔غلام علی

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کا کہنا ہے ملک اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو آپس میں مل بیٹھنا ہو گا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر حاجی غلام علی کا کہنا تھا ہماری سیاسی اور معاشی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے، کوئی ایک سیاسی جماعت ملک کو ان مشکلات سے نہیں نکال سکتی، تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔
گورنر کے پی کا کہنا تھا صوبے میں گورنر راج نہیں لگنا چاہیے، وفاق اور صوبے کے درمیان مسائل حل کرنے کے لیے تیار ہوں۔ان کا کہنا تھا صوبائی حکومت نے کورکمانڈر سے ملاقات کی، ملاقات کو مثبت انداز میں دیکھنا چاہیے، ایک دوسرے کو دشمن نہیں سمجھنا چاہیے۔گورنر حاجی غلام علی کا کہنا تھا صدر آصف علی زرداری اور  وزیراعظم شہباز شریف کو تمام سیاسی جماعتوں سے ملنے میں پہل کرنی چاہیے، میں معاملات ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ برف پگھلانے میں نواز شریف اور دیگر سیاسی قائدین اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

Exit mobile version