BBC Urdu TV

سیاسی منافقوں کی چیخیں

سیاسی منافقوں کی چیخیں

کراچی کے جرنلسٹ و کالمکار جاوید صدیقی کے صرف دو اشو پر جناب حافظ نعیم الرحمن صاحب سے چند سوالات۔۔۔۔ حافظ نعیم الرحمن نے تیٸس تا پچیس ستمبر کو ”کے الیکٹرک” کے خلاف ”عوامی ریفرنڈم” کا اعلان کردیا ہے۔ جماعت اسلامی وہ واحد جماعت ھے جس نے گزشتہ پی ٹی آٸی حکومت اور اب متحدہ حکومت کا حصہ نہیں بنی بلکہ عوامی مساٸل و مشکلات کو ساتھ لیکر حکومت کو قبلہ درست کرنے پر بار بار مجبور کرنے کی کوشش کی یہ اچھے اقدام تھے مگر مجھے حیرت و تعجب اس وقت ھوتا ھے کہ جب ان کرپٹ بدعنوان کاذب ظالم حکمرانوں وزیر و مشیران کے خلاف نہ تو سپریم کورٹ میں درخواست جمع کراتے ھوٸے نظر آٸے اور نہ ہی ان سب سیاسی جماعتوں جن میں پی پی پی۔ ایم کیو ایم۔ جے یو آٸی۔ اے این پی۔ پی ایم ایل این۔ باپ۔ پی ٹی آٸی سمیت دیگر کرپٹ جماعتوں کے خلاف کس قدر قانونی طور پر چارہ گوٸی کی گٸی اور ان سب کی راہ داریاں بلاک کیں اور خاص طور پر یہاں میں ابھی کراچی اور سندھ سے تعلق رکھنے والے دو اہم ترین اشوز جن میں قومی خذانے کی مالیت کھربوں ڈالرز سے زاٸد ہنتی ہیں۔ نمبر ایک ابراج کمپنی جو بدنام زمانہ ھے سے جب معاہدہ ھوا تھا تو کیا کراچی کی عوام کو اعتماد میں لیا گیا تھا۔ کیا کراچی بھر سے انتہائی قیمتی اور مہنگے ترین کاپر واٸر اتارے گٸے اس بابت عدالت عظمی سے اجازت لی گٸی تھی۔ کیا ان تمام کاپر واٸر کا وزن اور تخمینہ حکومت پاکستان کو بتایا گیا اور قومی خذانے میں جمع کرایا گیا۔ کیا آڈیٹر جنرل نے اپنی رپورٹس جاری کیں۔ نمبر دو جب آصف علی زرداری صدر پاکستان بنے تو انھوں نے اندرون سندھ حیدرآباد تا میرپورخاص موٹروے کورین کمپنی کے ذریعے بنوایا اس وقتوں میں اس شاہراہ پر حیدر آباد تا میرپورخاص کھربوں سے زاٸد انتہاٸی گھنے موٹے قیمتی نایاب درختوں کے جھنڈ کے سلسلے کم و بیش چونسٹھ کلو میٹر کی مسافت یعنی فاصلے پر پھیلے ھوٸے تھے جنہیں کٹواکر ایک جانب بین الاقوامی موسمیاتی مجرم ٹہرے تو دوسری جانب کھربوں نربوں سے زاٸد ڈالرز کی منی لانڈرنگ کی گٸی آج تک اس بابت بھی آپ اور آپ کی جماعت کیا بولی اور کیا قانونی راستہ اختیار کیا گیا۔ میں ان دونوں میگا اشوز کے متعلق پوچھنا چاہتا ھوں کہ آپ اور آپ کی جماعت کا کیا موقف اور وضاحت ھے۔ مجھے امید ھے کہ آپ اپنی پریس کانفرنس میں ضرور ان سوالات کا جواب ضرور دیں گے۔ ویسے بھی ھماری عدالت عظمی جماعت اسلامی کی بڑی عقیدت مند نظر آتی ھے اور تعریفیں کرتی تھکتی نہیں۔ عوام اچھی طرح واقف ھوچکی ھیں اور ان سب سیاسی جماعتوں بلخصوص متحدہ حکومتی جماعتیں اور پی ٹی آٸی سے دلبردشتہ ھوچکی ھیں۔ یو ٹرن سب سے بڑا جھوٹ کہلاتا ھے۔ کوٸی بھی جھوٹا شخص کبھی بھی اچھا بہتر رہنما سرپرست لیڈر ھو ھی نہیں سکتا ۔۔۔۔۔۔۔!!

Exit mobile version