بہاولپور: شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو جلسے کی اجازت مل گئی، اب شور شرابا نہیں ہونا چاہئے، عمران خان اقتدار چھوڑ دے گا، ان کو نہیں چھوڑے گا، سیاسی مخالفین سن لیں، پانچ سال کیلئے آئیں، پہلے نہیں جائیں گے، 8 سے 15 افراد اپوزیشن کو چھوڑ جائیں گے۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کرپٹ عناصر کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، عمران خان کرپٹ لیڈر کیخلاف جہاد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا آصف زرداری کو معلوم ہے جیل، ہسپتال اور گھر کب جائیں گے، پہلے نواز شریف بینظیر کو سیکیورٹی رسک کہتے تھے، جب تک میں وزیر ہوں کسی کو ملازمت سے نہیں نکالوں گا۔