سیاسی عدم استحکام معاشی تباہی کے ساتھ عوامی مساٸل میں اضافے کا باعث بن رہا ہے:سیدراشد حسین بخاری
سیاسی عدم استحکام معاشی تباہی کے ساتھ عوامی مساٸل میں اضافے کا باعث بن رہا ہے:سیدراشد حسین بخاری
حکومت بےروزگاری اور مہنگاٸی میں کمی کے دعوے تو کررہی ہے مگر زمینی حاٸق ان دعووں کے بالکل برعکس ہیں:ناٸب صدر
مستقبل پاکستان چٸیرمین انجینٸر ندیم ممتاز قریشی کی سربراہی میں عوامی حقوق کی ترجمانی کرتے ہوٸے أگے بڑھ رہی ہے:گفتگو
جنوبی پنجاب کی محرومیوں و پسماندگی میں اضافے کے ذمہ دار نسل در نسل منتخب ہونے والے روایتی و موروثی سیاستدان ہیں
( )ناٸب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام معاشی تباہی کے ساتھ عوامی مساٸل میں اضافے کا باعث بن رہا ہے، حکومت بےروزگاری اور مہنگاٸی میں کمی کے دعوے تو کررہی ہے مگر زمینی حاٸق ان دعووں کے بالکل برعکس ہیں کیونکہ قوم کا معیار زندگی ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھنے کی بجاٸے مزید گرتا جارہا ہے،حکومت و اپوزیشن عوامی مساٸل کے حل پر توجہ دینے کی بجاٸے اپنے اپنے بچاو میں لگی ہوٸی ہے کسی کو بھی عام عوام کی کوٸی پرواہ نہیں ہے،اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کیلٸے دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہو کر رہ گٸی ہے،مستقبل پاکستان چٸیرمین انجینٸر ندیم ممتاز قریشی کی سربراہی میں عوامی حقوق کی ترجمانی کرتے ہوٸے أگے بڑھ رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار عوام کو درپیش معاشی مساٸل کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوٸے کیا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں و پسماندگی میں اضافے کے ذمہ دار روایتی و موروثی سیاستدان ہیں جو گزشتہ کٸی دہاٸیوں سے صرف اپنی نسلوں کا مستقبل سنوارنے میں مگن ہیں۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ معاشی ترقی اور عوامی مساٸل کے حل کیلٸے ضروری ہے کہ سیاسی استحکام کو یقینی بنایا جاٸے کیونکہ اس کے بغیر ملک کا أگے بڑھنا تو دور کی بات اس کے بارے سوچا بھی نہیں جاسکتا۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
29.11.2024