اہم خبریںپاکستان

سیاست میں سٹیبلشمنٹ کی مداخلت ملک کے لیے نقصان دہ ہے، سراج الحق

ملتان: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ نااہل حکومت بند گلی میں داخل ہو چکی ہے، سیاست میں سٹیبلشمنٹ کی مداخلت ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔ وزیر اعظم قوم کو کہتا ہے کہ گھبرانا نہیں لیکن خود جلسوں سے گھبرا رہا ہے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اتنی نااہل حکومت کسی نے نہیں دیکھی۔ عوام کے 850 دن ضائع کئے گئے ہیں۔ 126 دن کا دھرنا دینے والا طاقت کے زور پر جلسے روک رہا ہے۔ پی ڈی ایم کارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتا ہوں، حکومت سیاسی مقدمات واپس لے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے حوالے کیا، اب آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے جا رہے ہیں۔ ہماری خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔ چین سمیت دوست ممالک ہم سے ناراض ہیں۔

سراج الحق نے عوام کو حکومت سے نجات دلانے کے لئے جلسے کرنے کا بھی اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں جلسہ کریں گے۔ پی ڈی ایم جماعت میں جماعت اسلامی کا شامل ہونا ایسا ہی ہے جیسے میں دوبارہ خاندانی سیاست کو زندہ کروں۔

تمام جماعتوں نے جنوبی پنجاب صوبے کا وعدہ کیا مگر پورا پورا نہیں کیا۔ جماعت اسلامی اس محروم خطے کے لیے جدوجہد کرے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You