اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

سیارے گول شکل میں کیوں ہوتے ہیں

سیارے گول شکل میں کیوں ہوتے ہیں؟

آپ نے سیاروں کی تصاویر دیکھی ہونگی اور آپ کے زہن میں ایک سوال پیدا ہوا ہوگا کہ سارے سیارے گول کیوں ہیں یہ ٹرائنگل، سکوئیر شکل میں کیوں نہیں؟
تو اس کا جواب اس کی گریوٹی اور اور تخلیق میں ہے ۔
جیسے کہ ہمارے علم میں ہے کہ خلا میں مختلف گیسس، چٹانیں، دھوئیں وغیرہ ٹکڑوں کی شکل میں بکھرے ہوئے تھے تو ان کی کوئی خاص شکل نہیں تھی بعد میں جب یہ گیسس، دھواں، چٹانیں جڑ گئیں تو انہوں نے گریوٹی پیدا کردی اور یہی چیز ان کو سرد اور گرم بنا دیتی ہے ۔
پھر گریوٹی ان گرم اور سرد حصوں پر کام کرنا شروع کر دیتی ہے اور گریوٹی ہی ان تمام حصوں کو اپنی مرکز کی طرف ایک یکساں فورس کے ساتھ کھنچتی ہے جب کھنچاؤ موتوازن ہوگا تو ان کی Shapes گول اور Spherical ہونگی ۔
بھاری بھرکم چیزیں مرکز کی طرف جانے کی کوشش کریں گی اور پریشر ان کو باہر دھکیلنے کی کوشش کرے گا جب پریشر اور وزن کا Push برابر ہوگا تو ایک قسم بیلنس پیدا ہوگا اور یہی توازن گول اور Spherical شکل پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے ۔
جب یہ میٹریل ٹھنڈے ہونگے تو ان کی شکلیں گول ہی رہیں گی اس ہمارے سیارے گول ہیں اور یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ جب سیارہ گھومتا ہے تو گول شکل اختیار کرتا ہے جتنا زیادہ سپیڈ سے سپین کرتا ہے اتنی ہی گولائی زیادہ ہوگی ۔
ہمارے کائینات میں تمام سیارے گول اور سفیریکل ہیں ان میں کچھ ایک دوسرے سے زیادہ گول ہیں. MERCURY اور Venus زیادہ گول ہیں جبکہ ان میں کچھ زیادہ گول نہیں جیسے Saturn یا Jupiter یہ درمیان میں موٹے ہوتے ہیں جب یہ سپین کرتے ہیں تو ان کے خط استوا میں ایک ابھار پیدا ہوتی ہے چنانچہ ہمیں معلوم ہے مرکز سے جتنا فاصلہ زیادہ ہوگا اس حصے میں سپیڈ زیادہ ہوگی اور باریک تر نظر آئے گا۔
۔ Saturn درمیان میں %10.7 موٹا جبکہ Jupitor درمیان میں %6.9 موٹا ہوتا ہے زمین اور مریخ زیادہ سپیڈ سے نہیں گھومتے اور ان کی جسامت بھی بھی چھوٹے ہیں اس لئے یہ مکمل طور پر گول نہیں ہیں لیکن یہ Jupiter اور Saturn سے زیادہ گول ہیں زمین درمیان میں %0.3 اور مریخ درمیان میں %0.6 موٹے ہیں جبکہ یورینس %1.7 اور Neptune درمیان میں موٹے ہیں اس لئے یہ مکمل گول نہیں۔
اگر ہم سیاروں کے Shapes کا موازنہ کشودرگرہ Asteroid سے کریں تو یہ عموماً گول نہیں ہیں اصل میں یہ کنگری دار، ٹکڑے اور بے ترتیب شکل میں موجود ہیں کیونکہ ان کی جسامت چھوٹی ہے جب جسامت چھوٹی ہوگی تو ان کی گریوٹی بھی کم ہوگی اس لئے گریوٹیشنل فورس ان کی گول شکل دینے کیلئے ناکافی ہوتا ہے اس لئے یہ چھوٹے اجسام کے Asteroids گول اور سفیریکل نہیں ہیں
یاد رہے سیارے مکمل طور پر گول نہیں ہوتے عموماً قریب قریب گول اور بیضوی شکل کے ہوتے ہیں ۔

تحریر : حسین خان

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You