اہم خبریںپاکستان

سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر ٹانک میں آپریشن، 10 دہشت گرد جہنم واصل

راولپنڈی: انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ٹانک میں آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ضلع ٹانک کے علاقہ پیزو میں آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں، بھتہ خوری اور شہریوں کے قتل میں ملوت تھے، دہشت گردوں سے اسلحہ بارود بھی برآمد ہوا۔

علاقہ مکینوں کی جانب سے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You