اہم خبریںبلوچستان

سکیورٹی فورسز کا آواران میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا آواران میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک۔

دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد کا ذخیرہ برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر

کوئٹہ(نمائندہ عائشہ اکبر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آواران کے علاقے مشکئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد مارے گئے۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد کا ذخیرہ برآمد ہوا، ٹھکانے کو تباہ کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن و استحکام سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You