لاہور: کراچی میں طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والی ماڈل زارا عابد کی پہلی شارٹ فلم ‘سکہ’ یوٹیوب پر ریلیز کر دی گئی، جس کی ہدایات احمد صارم نے دی ہیں، یہ فلم زارا عابد کی زندگی کی پہلی اور آخری فلم ثابت ہوئی ہے۔
فلم میں زارا عابد کو دو ایسی خواتین کے روپ میں دکھایا گیا ہے جو بالکل الگ زندگی گزار رہی ہیں تاہم ان کی خواہشات ایک سی ہیں۔ ماڈل زارا عابد پاکستان فیشن انڈسٹری میں تیزی سے اوپر کی جانب جا رہیں اور بہت جلد ہدایت کار عظیم سجاد کی فلم چودھری سے بڑی سکرین پر بھی ڈیبیو کرنے والی تھیں۔