سکھ رہنما کا قتل، کینیڈا میں چوتھا بھارتی ملزم بھی گرفتار۔
واضح رہے کہ اس ماہ اس قتل میں ملوث 3 دیگر بھارتی شہریوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔
ٹورنٹو(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث چوتھے بھارتی شہری کو گرفتار کر کے اس پر فرد جرم عائد کردی۔غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں پہلے سے گرفتار 22 سالہ امندیپ سنگھ پر ہردیپ سنگھ نجر کے فرسٹ ڈگری قتل اور قتل کی سازش کا الزام عائد کردیا گیا۔واضح رہے کہ اس ماہ اس قتل میں ملوث دیگر 3 دیگر بھارتی شہریوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔
