🚨 سپیشل آپریشن سیل سی سی ڈی جہلم کی بڑی کامیابی — قتل کا مجرم اشتہاری انٹرپول کے ذریعے متحدہ عرب امارات سے گرفتار 🚨
سی سی ڈی جہلم نے قتل کے سنگین مقدمے میں گزشتہ تقریباً تین سال سے مطلوب مجرم اشتہاری جنید اقبال ولد عبدالمجید سکنہ شیخ قریشیاں تحصیل و ضلع جہلم کو انٹرپول کے ذریعے متحدہ عرب امارات سے گرفتار کروا لیا۔
مذکورہ مجرم اشتہاری مقدمہ نمبر 540 مورخہ 16.12.2023 بجرم 302 ت پ، تھانہ صدر جہلم میں مطلوب تھا۔
ملزم کو بیرونِ ملک سے گرفتار کروا کر مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانہ صدر جہلم کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
سی سی ڈی جہلم سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ قانون سے فرار اختیار کرنے والے ملزمان کو دنیا کے کسی بھی حصے سے گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لانا سی سی ڈی کی اولین ترجیح ہے۔
جرائم کے خلاف مؤثر کارروائیاں، امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے پرعزم۔
#CCD_Jhelum
#PunjabPolice
#CrimeControlDepartment
#Interpol
#ProclaimedOffenderArrested
#JhelumPolice
#LawAndOrder
