اہم خبریںپاکستان

سپریم کورٹ: پنجاب حکومت کی جانب سے سفر کیلئے کورونا سرٹیفکیٹ کی شرط کالعدم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایک سے دوسرے ضلع جانے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے عائد کی گئی کورونا سرٹیفکیٹ کی پابندی کی شرط کالعدم قرار دیتے ہوئے ختم کر دی ہے۔

تفصیل کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ہسپتالوں میں عدم سہولیات کے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے بین الاضلاعی مشروط سفری پابندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا ہے۔

ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ ایک ضلع سے دوسرے میں جانے کیلئے کورونا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، پنجاب حکومت یہ پابندی کیسے لگا سکتی ہے؟

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے آرڈیننس 2020ء کے ذریعے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کس حکم کے تحت یہ پابندی لگائی گئی؟ آرٹیکل 15 وفاقی حکومت کا دائرہ اختیار ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You