کراچی: سپریم کورٹ نے گزری روڈ، پی این ٹی، پنجاب اور دہلی کالونی میں غیر قانونی تعمیرات گرانے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے کہا 9 ،9 منزلہ عمارتیں بن رہی ہیں، ان سب کو گرائیں۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کنٹونمنٹ بورڈ میں ایسی تعمیرات کی اجازت کون دے رہا ہے۔ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ حکام نے بتایا کہ دہلی اور پنجاب کالونی وفاقی حکومت کی زمین ہے۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کنٹونمنٹ بورڈ ہر قسم کی عمارتوں کی اجازت دے رہا ہے۔ عدالت نے دہلی اور پنجاب کالونی سے متعلق کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ سے جواب طلب کرلیا۔
اٹارنی جنرل نے کہا ان بلند و بالا عمارتوں کو حکومت استعمال کرسکتی ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا نہیں اٹارنی جنرل صاحب، عمارتیں غیر قانونی ہیں، سب گرائیں۔