اہم خبریںپاکستان

سٹیزن پورٹل پر 27 لاکھ شکایات موصول، 25 لاکھ کا ازالہ

اسلام آباد: پاکستان سٹیزن پورٹل کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی، جس کے مطابق پورٹل پر دو سال میں رجسٹرڈ افراد کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کر گئی، جبکہ پورٹل پر 27 لاکھ سے زیادہ شکایات موصول ہوئیں اور 25 لاکھ سے زائد شکایات کا ازالہ ہوا۔ پورٹل کے ذریعے موصول ہونے والی شکایات کے حل پر نادرا کی کارکردگی سب سے اطمینان بخش رہی، تارکین وطن پاکستانیوں کی جانب سے ایک لاکھ 36 ہزار سے زائد موصول ہونے والی شکایات میں سے ایک لاکھ 28 ہزار نمٹا دی گئیں۔

وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ تقریب میں پورٹل کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کی گئی۔ پی ایم ڈی یو کے انچارج عادل صافی نے رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 27 لاکھ 60 ہزار موصول ہونے والی شکایات میں سے 13 لاکھ 41 ہزار وفاقی حکومت، 9 لاکھ 45 ہزار سے زائد پنجاب، 2 لاکھ 62 ہزار خیبرپختونخوا، ایک لاکھ 67 ہزار سندھ، 22 ہزار 700 اسلام آباد، 19 ہزار 600 بلوچستان، 3421 گلگت بلتستان جبکہ 619 شکایات آزاد جموں و کشمیر حکومت کے خلاف موصول ہوئیں۔

وفاق میں سب سے زیادہ شکایات بجلی اور توانائی سے متعلقہ تھیں جن کی تعداد 4 لاکھ 97 ہزار سے زائد رہی، پنجاب میں سب سے زیادہ میونسپل سروسز سے متعلقہ شکایات رہیں، باقی صوبوں میں بھی میونسپل سروسز سے متعلقہ شکایات کا تناسب زیادہ رہا، سب سے زیادہ شکایات نمٹانے کی شرح وفاق اور خیبرپختونخوا میں 95 فیصد رہی۔ پنجاب میں 94، سندھ 86، اسلام آباد 78، بلوچستان 89، گلگت بلتستان 84، آزاد جموں و کشمیر میں 85 فیصد رہی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ پورٹل پر 11 لاکھ غیر ملکی بھی رجسٹرڈ ہیں

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You