کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 960 پوائنٹس کی کمی، 100 انڈیکس 41 ہزار کی سطح برقرار نہ رکھ سکا۔ دوسری جانب روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ دوران ٹریڈنگ مارکیٹ ہزار پوائنٹس سے زائد گر گئی مگر اختتام پر کچھ ریکوری بھی دیکھنے میں آئی۔
مارکیٹ 960 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 740 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ آج ہونے والی مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے لگ بھگ 150 ارب روپے ڈوب گئے۔
دوسری جانب روپے کے مقابلے ڈالر کے قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے اضافے سے 165 روپے 89 پیسے پر بند ہوا۔