اہم خبریںسوہاوہ

سوہاوہ: کے نواحی گاؤں سگیال میں تالاب کی بھرتی کے سلسلے میں آج ایم پی اے سبرینہ جاوید اور ڈپٹی کمشنر

سوہاوہ: کے نواحی گاؤں سگیال میں تالاب کی بھرتی کے سلسلے میں آج ایم پی اے سبرینہ جاوید اور ڈپٹی کمشنر جہلم کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے خود جا کرموقع وزٹ کیا۔

یاد رہے کہ سوہاوہ کے نواحی گاؤں سگیال میں چند روز قبل گاوں کے عین مرکزی مقام پر موجود تالاب میں ڈوب کر ایک بچہ جان کی بازی ہار گیا تھا۔ اس تالاب کے بلکل ساتھ گاوں کا گرلز سکول واقع ہے۔ اس بچے اور سکول کی وجہ سے پورے گاوں میں تشویش پائی جاتی ہے اسی سلسلے میں آج اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے موقع پر جا کے خود وزٹ کیا۔ گاؤں کے لوگوں اور متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور کہا کہ ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ہم آپ سے معذرت خواہ ہیں اور ہم آپ کو یقين دہانی کرواتے ہیں کہ ہم بہت جلد اس کو فل کروائيں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے حکم دیا کہ اس تالاب کو فل فور فل کیا جاے اور سنٹری انسپکٹر کو حکم جاری کیا کہ فل فور یہاں صفائی کرائيں میں دو سے تین دن کے اندر دوبارہ خود وزٹ کرو گی گاؤں کے لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ ایم پی اے سبنرینہ جاوید کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں اور ڈپٹی کمشنر جہلم اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے اس وعدے کو بہت جلد وفا کریں گے گاؤں کے لوگوں نے سوہاوہ کے معروف صحافی اور نمائندہ bbc مشرف کیانی کا اور پوری ٹیم bbv کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے ان کی آواز اعلی احکام تک پہنچی۔

سوہاوہ : مشرف کیانی

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You