BBC Urdu TV

سوہاوہ کے علاقے ڈومیلی میں دو فش فارمز ٹوٹنے سے متاثر ہونے والے علاقہ مکینوں کے لیے

سوہاوہ کے علاقے ڈومیلی میں دو فش فارمز ٹوٹنے سے متاثر ہونے والے علاقہ مکینوں کے لیے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اور رورل ہیلتھ سنٹر ڈومیلی میں ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔

فارمز کے حفاظتی بند ٹوٹنے سے 10 گھر زیر آب آ گئے تھے۔ مالی نقصان کا جائزہ لے کر متاثر ہونے والے علاقہ مکینوں کو معاوضہ دیا جائے گا۔ متاثرین کو تین وقت کا کھانا دیا جا رہا ہے۔ تحصیل انتظامیہ سمیت ہیلتھ، ریسکیو اور ایم سی کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ زیادہ تر پانی کو نکال کر علاقے کو کلئیر کر دیا گیا ہے۔

Exit mobile version