سوہاوہ کی یونين کونسل پھلڑے سیداں کی انصاف یوتھ ونگ باڈی کا اعلان کر دیا گیا
سوہاوہ کی یونين کونسل پھلڑے سیداں کی انصاف یوتھ ونگ باڈی کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصيلات کے مطابق یونين کونسل پھلڑے سیداں میں انصاف یوتھ ونگ باڈی کا نوٹفیکشن جاری کر دیا گیا جس میں مہدی شاہ کو صدر، مشرف کیانی کو جنرل سیکرٹری، فالک شیر کو نائب صدر، عامر کو فنانس سکیڑی اور چوہدری سجاد کو انفارمیشن سیکرٹری کی زمہ داریاں تفویض کی گئی۔ تحصيل سوہاوہ کے سنیر نائب صدر منیب شاہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا جس کی کاپیاں صدر اور جنرل سیکٹری مشرف کیانی کو دی گئی۔ انصاف یوتھ ونگ پھلڑے سیداں کے نو منتخب اراکین نے علاقائی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ویژن گھر گھر تک پہنچایا جائے گا اور ملک کا ناقابل تلافی نقصان کرنے والوں کو اور اس ملک کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو ہر فورم پر بے نقاب کیا جائے گا۔ اس ساری مہم میں یونین کونسل پھلڑے سیداں کی یوتھ انتہائی اہم کردار ادا کرے گی مزید اراکین نے اپنی زمہ داریاں عمدہ طریقے سے نبھانے کا عہد کیا۔
سوہاوہ : مشرف کیانی