سوہاوہ

سوہاوہ کی نواحی یونين کونسل پھلڑے سیداں کی ڈھوک مغل پٹهان کا عبدالشکور حکومتی

سوہاوہ کی نواحی یونين کونسل پھلڑے سیداں کی ڈھوک مغل پٹهان کا عبدالشکور حکومتی امداد کا منتظر

تفصيلات کے مطابق مدینہ کی ریاست میں نہ صرف حکومت یا ریاست بلکہ معاشرے کا ہر صاحب استطاعت فرد بھی انسانی جزبے کے تحت ہر لمحہ کسی بھی ضرورت مند یا محتاج کی مدد کرنے کے لئیے کوشاں رہتے تھے۔ ہماری اس مملکت خداداد پاکستان میں بھی ایسے لوگوں کی کوئی کمی نہیں ہے اور ایسے بے شمار لوگ موجود ہیں جو موقعے کی تلاش میں رہتے ہیں۔ سوہاوہ کی نواحی یونین کونسل پھلڑے سیداں کی ایک چھوٹی ڈھوک مغل پٹهان کا عبدالشکور پھیپھڑوں کے کنیسر جیسی موذی بیماری میں مبتلا ہے جس کی وجہ سے عبدالشکور کی فیملی اور اس کے بچے سخت بے چینی میں مبتلا ہیں اور انتہائی بے بس نظر آتے ہیں کیونکہ کینسر اگر ایک طرف ایک جان لیوا مرض ہے تو دوسری طرف اس کا علاج غریب کی پہنچ سے کوسوں دور اور انتہائی مہنگا علاج ہے۔ محنت کش عبد الشکور حکومتی اور مخیر حضرات کی امداد کا بے صبری سے منتظر ہے عبدالشکور نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کچھ عرصہ پہلے بھی اسی موذی بیماری کا شکار ہوا تھا اور تب ہم سب بہن بھائ اکھٹے رہتے تھے تو آپریشن کروا لیا تھا لیکن اب میں اور سارے بہن بھائی شادی شدہ ہیں اور مشکل سے اپنا گزر اوقات کر رہے ہیں۔ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اور میں اپنا گاؤں میں حمام کی دوکان پر کام کرتا ہوں لیکن بیماری کی وجہ سے وہ بھی نہیں کر پاتا۔ اب میری اتنی استطاعت نہیں ہے کہ میں اپنا آپریشن کروا سکوں اور اپنے بیوی بچوں کی کفالت کر سکوں۔ میں حکومت پاکستان، حکومت پنجاب،چئیرمین پاکستان بیت المال، وفاقی وزیر فواد چوہدری، ایم این اے چوہدری فرخ الطاف اور راجہ زاہد کیانی سے پرزور اپیل کرتا ہوں کہ وہ میری مدد کریں اور میرا علاج کروائیں تا کہ میں اپنے بچوں کی روزی روٹی کما سکو۔

سوہاوہ : مشرف کیانی

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You