سوہاوہ شہر کچرا کنڈی میں تبدیل بے حس انتظامیہ غفلت کی نیند سو چکی،
شہر بھر میں پھیلے جگ جگ کچرے کے ڈھیر تعفن پھیلانے لگے.
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ شہر میں لگے جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر انتظامیہ کی غفلت و بے حسی کا منہ بولتا ثبوت، گزشتہ اے سی ذوالفقار احمد نے سوہاوہ کی بہتری کے لئے جو اقدامات اٹھا رکھے تھے انکے تبادلہ ہو جانے کے بعد دوبارہ سے سوہاوہ کی انتظامیہ غفلت کی نیند سو چکی ہے، گندگی کے ڈھیر تعفن و بیماریوں کے پھیلنے کا موجب بننے لگے،
سوہاوہ کے شہریوں نے اے سی سوہاوہ ماریہ جاوید سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم اے کے عملہ کو شہر کی صفائی ستھرائی بارے سخت احکامات جاری کرتے ہوئے عملدرآمد کروائیں اور شہریوں کو شہر بھر میں بنائے گئے پانچ کچرا دانوں میں کچرا پھینکنے کی آگاہی مہم شروع کروائی جائے تاکہ اس مسئلے پر قابو پایا جا سکے.
سوہاوہ: سید علی مشرف کیانی