اہم خبریںسوہاوہ

سوہاوہ : جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا المناک حادثہ، دو افراد شدید زخمی، راولپنڈی سے گجرات جانے

سوہاوہ : جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا المناک حادثہ، دو افراد شدید زخمی، راولپنڈی سے گجرات جانے والی تیز رفتار کار بے قابو ہوکر آگے جاتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی،

زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ترقی ٹول پلازا کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا المناک حادثہ پیش آیا جس میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ راولپنڈی سے گجرات جانے والی کار نمبری AHR-141 تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر سامنے جاتے ہوئے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں کار سوار باپ بیٹا ذوالفقارعلی ولد امانت علی اور فرحان ولد ذوالفقار علی ساکنان ضلع گجرات شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ پہنچایا گیا جہاں انکو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد انتہائی تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی ریفر کردیا گیا۔ یاد رہے سوہاوہ جی ٹی روڈ پر متعدد مقامات پر گڑھے پائے جاتے ہیں جسکی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیں اور کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوچکا ہے۔ عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ جی ٹی روڈ پر موجود گڑھوں کی مرمت کرنے کے اقدامات جلد کئے جائیں تاکہ حادثات کی شرح پر قابو پایا جاسکے۔

سوہاوہ: (مشرف کیانی+اسامہ وحید)

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You