سوہاوہ

سوہاوہ : بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعد چئیرمن میونسپل کمیٹی سوہاوہ راجہ شارق رزاق

راجہ شارق رزاق نے چیرمین میونسپل کمیٹی کا چارج سنبھال لیا

معروف سیاسی و سماجی شخصیت کی جانب سے راجہ شارق رزاق کو مبارکباد

سوہاوہ کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کروں گا،میڈیا سے خصوصی گفتگو

سوہاوہ : بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعد چئیرمن میونسپل کمیٹی سوہاوہ راجہ شارق رزاق نے چارج سنبھال لیا راجہ شارق رزاق نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیات تحلیل ہونے سے سوہاوہ شہر مسائل کا گڑ بنا ہوا ہے نہ پانی نہ صفائی ستھرائی گلیاں سڑکیں تباہ حال ہر شعبہ انتظامیہ کی نااہلی کی داستان بیان کر رہا ہے راجہ شارق رزاق نے مزید کہا دن رات ایک کر کے سوہاوہ کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا
راجہ شارق رزاق کو چارج سنبھالنے پر راجہ سکندر جیلانی ،راجہ منیب، ملک فدا حسین ،ملک واجد حسین،ملک شیراز ، ملک ظہور احمد، ساجد سرور گڈو، راجہ زاہد علی، نمبردار راجہ تنویر ،راجہ نعمان جاوید اور سوہاوہ کی سیاسی سماجی شخصیت نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ راجہ شارق رزاق سوہاوہ کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کر کے شہریوں میں پائے جانا والا احساس محرومی دور کریں گے

سوہاوہ : (رضا اعوان)

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You