اندھیر نگری چوپٹ راج ڈی سی جہلم کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیئے، محکمہ واٹر سپلائی نے پانی کی بجائے بل جاری کر دیئے.
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ گزشتہ برس کھلی کچہری میں سابقہ ڈپٹی کمشنر سیف انور چبہ نے کہا تھا کہ جب تک سوہاوہ میں واٹر سپلائی کا مسئلہ حل نہیں ہو جاتا عوام کو بل سے استثناء حاصل ہو گا، لیکن سوہاوہ واٹر مینجمنٹ نے ڈی سی جہلم کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے سوہاوہ کی عوام کو بھاری بل جاری کر دیئے، جس پر سوہاوہ کی عوام سراپا احتجاج ہیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوام نے بتایا کہ گزشتہ پورا برس واٹر سپلائی کی جانب سے پانی کی بوند تک نہیں ملی، ہم مہنگے داموں ٹینکرز ڈلوا کر گزرا کرنے پر مجبور ہیں اوپر سے سال بھر کا اکٹھا بل ہمارے لیے پریشانی کا باعث ہے، ہماری ڈپٹی
کمشنر جہلم سے اپیل ہے کہ واٹر مینجمنٹ سوہاوہ کے اس اقدام پر نوٹس لیں اور عوام کو ریلیف فراہم کریں.
سوہاوہ: رضا اعوان+مشرف کیانی