اہم خبریںسوہاوہ

سوہاوہ:الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ

سوہاوہ : الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ۔

سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاٶنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خود فرماتے ہیں۔ چند روز قبل چائلڈ سپیشلسٹ ٹی ایچ کیو سوہاوہ ڈاکٹر عدیل افتخار اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ الفلاح فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے سوہاوہ کی یونین کونسل پھلڑے سیداں کے گاوں سگیال میں ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا اسی سلسلے میں آج مورخہ یکم جنوری بروز جمعہ ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد سگیال گاوں میں کیا گیا جس میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے مختلف قسم کے مریضوں کا فری معائنہ کیا۔ اس ٹیم میں چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر عدیل، گائناکالوجسٹ،ڈاکٹر شاہزین آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر ابرار حیسن اور معدہ اور جوڑوں کے سپیشلٹ ڈاکٹر امیتاز چوہدری شامل تھے۔ یہ فری میڈیکل کیمپ سگیال میں واقع گورنمنٹ انصاف ہائی سکول فار بوائز میں لگایا گیا جس میں دو سو مریضوں کا فری معائنہ کیا گے اور دوائيں بھی مفت دی گئی جو کہ دن دو بجے سے لے کر شام تک رہا۔ مریضوں نے ڈاکٹر عدیل اور سماجی شخصیت راجہ جہانگير کیانی سگیال کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ڈاکٹر عدیل نے اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوے کہا کہ اس سال کا آغاز بھی جمعہ کے بابرکت دن سے ہو رہا ہے اور اختتام بھی جمعہ کے بابرکت دن پہ ہو گا ہم پورا سال مریضوں کے چیک اپ کے لے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کمیپ کا انعقاد الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کی زیلی تنظیم سلسلہ نقشبندیہ اویسہ کے پلیٹ فام سے کرتے رہیں گے۔

اختر ویلفیئر کی جانب سے مستحق افراد میں کھانا اورامدادی رقوم کی تقسیم
چیئرمین اختر ویلفیئر راجہ محمد شیراز کیانی کی جانب سے نواحی علاقے سرائے سیداں کے نادار افراد میں دن کا کھانا اور مجموعی طور پر دو لاکھ روپے تقسیم کئے گئے

اس سلسلہ میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے اختر ویلفیئر کے اس اقدام کو بے حد سراہا۔ اس موقع پر بیرون ملک مقیم اختر ویلفیئر کے چیئرمین راجہ محمد شیراز کیانی نے فون کال کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ فلاحی تنظیم اختر ویلفیئر میں نے اپنے مرحوم بھائی کے نام پرقائم کی ہے۔ برطانیہ میں میرے پانچ بچے ڈاکٹر ہیں اور میرا اور میرے بیٹوں کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے اور ہم کسی سے بھی اس ویلفیئر کو چلانے کے لیے چندہ نہیں لیتے بلکہ ہر نیک کا م کو پایہ ء تکمیل تک پہنچانے کے لیے میں اور میرے بیٹے خود پیسے جمع کرتے ہیں اور پاکستان میں اپنے علاقہ کے لوگوں کے مسائل حل کرتے ہیں۔ ہم عرصہ دراز سے یہ کام کر رہے ہیں اور میں پر وردگار سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہمیں توفیق دے اور میں اور میرے بیٹے ملکر خدمت خلق کرتے رہیں۔

سوہاوہ؛: مشرف کیانی : عثمان کیانی

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You