سوھاوہ۔عرصہ دراز سے زیر تعمیر سوھاوہ چکوال روڈ مکمل ھونے سے قبل ھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔
مندرہ چکوال روڈ اور سوھاوہ چکوال روڈ کے نئی تعمیر دو رویہ سڑک میگا منصوبے اکٹھے شروع کئے گئے تھے۔
جو سڑک چوروں نے بنائی تھی وہ تین سال پہلے بن کر آپریشنل بھی ھو گئی تھی۔اور جس سڑک کا کام این ایل سی یعنی جرنیل صاحبان کے ذریعے مکمل ھونا تھا وہ منصوبہ پانچ سال طویل بھی ھوا اور تمام سڑک ناقص میٹیریل سے تعمیر کی گئی۔
کروڑوں کے گھپلے ھوۓ۔کام بھی دیر سے مکمل ھوا۔میٹیریل بھی ناقص استعمال ھوا۔
تخمینہ لاگت بھی چار دفعہ بڑھایا گیا
سڑک مکمل ھونے سے پہلے ھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ھو گئی۔
ان این ایل سی کے جرنیلوں کا احتساب کون کریگا؟؟؟
کیا یہ قوم کا پیسہ نہیں ھے۔
نیب والے کیا صرف سیاستدانوں کے احتساب کیلئیے ھیں؟