اہم خبریںپاکستان

سول ایوی ایشن نے ایئرپورٹس کے قریب ایک سے زائد افراد جمع ہونے پر پابندی لگا دی

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مزید سخت اقدامات کرتے ہوئے ایئر پورٹس اور اطراف میں ایک سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی۔

کرونا وائرس کی روک تھام اور پھیلاؤ کو روکنے کا معاملہ، سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے مزید سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن کے تحت ایئر پورٹس اور اطراف میں ایک سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ مسافروں کو چھوڑنے اور لینے کیلئے ایک فرد کو اجازت ہو گی۔

سی اے اے نے ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کو بھی احکامات جاری کر دیئے، وزیٹر ایئرپورٹ پر داخلے پر پابندی ہو گی، سول ایوی ایشن اتھارٹی ایئرپورٹ داخل ہونیوالے مسافروں اور عملے کی اسکریننگ کو لازمی قرار دیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You