اہم خبریں

سوات اور کوئٹہ کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے جانی نقصان کی اطلاع نہیں‌ ملی

کوئٹہ: سوات اور کوئٹہ کے گردونواح میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات میں‌ زلزلے کی شدت 4.4 اور کوئٹہ میں 3.5 ریکارڈ کی گئی، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکوں سے شہری خوف و ہراس کا شکار، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 30 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 123 کلومیٹر جنوب مغرب کی جانب بتایا گیا ہے۔

دوسری جانب سوات میں بھی زلزلہ آیا جس کی شدت 4.4 اور اس کی گہرائی 250 کلو میٹر تھی، جبکہ مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

ذرائع کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم پی ڈی ایم اے سمیت دیگر اداروں کو الرٹ کر دیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You