جہلم ایس ایچ او کالا گجراں چوہدری محمد افضل اور ٹیم کی فوری کارروائی،تفصلات کے مطابق سن فلاور میرج ہال پر شادی کی تقریب پر آتش بازی کرنے والے ملزمان سمیت میرج ہال کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، 02 ملزمان گرفتار،کالا گجراں پولیس کو اطلاع ملی کہ چند افراد سن فلاور میرج ہال پر آتش بازی کر رہےہیں،کالا گجراں پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا،
ملزمان کی شناخت عمر شہزاد اور طارق کے ناموں سے ہوئی ہے،بقیہ ملزمان کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا قانون توڑنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
جہلم ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادن خان اور ٹیم نے اہم کاروائی،تفصلات کے مطابق ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سمیت 01 ایک منشیات فروش ملزم گرفتار کر لیا،ملزمان کی شناخت خاور اور مدثر کے ناموں سے ہوئی ،ملزم خاور سے رائفل 12 بور معہ راونڈز برآمد ،
ملزم مدثر سے 02کلو 100گرام چرس برآمد کر لی گئی ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج ،
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، ایس ایچ او پنڈ دادنخان اور ٹیم کو شاباش۔
جہلم ایس ایچ او تھانہ سٹی اور انچارج چوکی کینٹ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، تفصلات کے مطابق لیڈی منشیات فروش سمیت 01 منشیات فروش ملزم گرفتارکر لیا گیا ،چرس و ہیروئن برآمد ،ملزمان کی شناخت محبوب اور کرن کے ناموں سے ہوئی ہے ،ملزمہ کرن سے 01کلو300گرام ہیروئن برآمد کی گئی ، جبکہ منشیات فروش ملزم محبوب سے 01کلو240گرام چرس برآمد کر لی گئی ،منشیات فروش ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کہ کہنا تھا کہ معاشرےکا ناسورہیں جن کےخلاف کریک ڈاؤن جاری رہےگا۔
جہلم ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم کی اہم کاروائی،تفصلات کے مطابق ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ،ملزم کی شناخت قمر کے نام سے ہوئی ہے ،ملزم سے 01کلاشنکوف مہ راؤنڈ برآمد کر لیے گئے ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی،
