سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کا کراچی ریجن وومین جوڈو ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کا کراچی ریجن وومین جوڈو ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
پرائم منسٹر یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ اسپورٹس جوڈو لیگ میں کراچی ریجن وومین ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی
صد ر میجر ریاض محمود اور سیکریٹری محمد رفیق کا انوار حسین خانزاہ کو شاندار پروگرام منعقد کرنے پر مبارکباد
کراچی (اسٹاف رپورٹ)
سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے صدر میجر محمود ریاض اور سیکریٹری جنرل محمد رفیق نے انوار حسین خانزادہ کو پرائم منسٹر یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ اسپورٹس جوڈو لیگ کے شاندار انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور ان کو کھیلوں کی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے پرائم منسٹر یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ اسپورٹس جوڈو لیگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی کراچی ریجن وومین جوڈو ٹیم کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں کیا، اس موقع پر ملک ناصر جوائنٹ سیکریٹری سندھ جوڈو ایسوسی ایشن، آرزو خان نیشنل میڈلسٹ پاکستان نیوی، احمد اللہ کوچ، مس نازیہ آفیشل پاکستان نیوی بھی موجود تھے، صدر سندھ جوڈو ایسوسی ایشن میجر ریاض محمود اور سیکریٹری محمد رفیق نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کے یہ کھلاڑی آئندہ آنے والے مقابلوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کریں گے، کراچی ریجن وومین جوڈو ٹیم کی جانب سے انوشہ رفیق نے 40kg میں گولڈ میڈل، قرات رفیق نے 44kg میں گولڈ میڈل، انعمتہ شاہ نے 52kg میں سلور میڈل، صبور سیف اللہ نے 57kg میں گولڈ میڈل، شمائلہ نے 70kg میں گولڈ میڈل، صبور سیف اللہ نے اوپن کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔