اہم خبریںسندھ

سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ نومبر کے اختتام پر این سی او سی اجلاس میں معاملے پر مزید بحث ہوگی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق سٹیرنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہونگی، کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی زیادہ تعطیلات ہوچکی ہیں، موسم سرما کی چھٹیوں کا فی الحال کوئی امکان نہیں۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 33 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 193 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار 82 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 50 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 11 ہزار 47، سندھ میں ایک لاکھ 56 ہزار 528، خیبر پختونخوا میں 42 ہزار 615، بلوچستان میں 16 ہزار 449، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 461، اسلام آباد میں 24 ہزار 444 جبکہ آزاد کشمیر میں 5 ہزار 538 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 49 لاکھ 79 ہزار 939 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 378 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 24 ہزار 834 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 447 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 33 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 193 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 492، سندھ میں 2 ہزار 751، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 315، اسلام آباد میں 260، بلوچستان میں 156، گلگت بلتستان میں 93 اور آزاد کشمیر میں 126 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You