اہم خبریںسندھ

سندھ ایریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی میں خلاف ضابطہ بھرتیوں اور پروموشن کا انکشاف

سندھ ایریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی میں خلاف ضابطہ بھرتیوں اور پروموشن کا انکشاف۔

سیکرٹری ایریگیشن کے مطابق ایم ڈی نے عدالتی فیصلے کو بھی نظر انداز کیا، ایم ڈی کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

مٹیاری(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سندھ ایریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی میں خلاف ضابطہ بھرتیوں اور  پروموشن کا انکشاف  ہوا  ہے۔ملازمین بغیر اشتہارات کے بھرتی کیےگئے، آڈٹ حکام نے بھی بھرتیوں اور  پروموشن کو غیر قانونی قرار دیا۔سیکرٹری ایریگیشن نیاز عباسی کا کہنا ہےکہ بورڈ نے اشتہارات کے بغیر بھرتیاں کیں، بورڈ کو اختیار نہیں کہ وہ بھرتیوں پر کوئی فیصلہ دے، عدالت نے ان ملازمین کو فارغ کرنےکا حکم  دیا  تھا۔سیکرٹری ایریگیشن کے مطابق ایم ڈی  نے عدالتی فیصلےکو  بھی نظر  انداز کیا،  ایم ڈی کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You