BBC Urdu TV

سندس فاؤنڈیشن کے تحت کراچی أفس میں یوم تشکر کی تقریب کااہتمام کیاگیا

سندس فاؤنڈیشن کے تحت کراچی أفس میں یوم تشکر کی تقریب کااہتمام کیاگیا

تقریب میں مہمان خصوصی سندھ ایکس سروس مین ویلفیئر ایسوسی ایشن ( سیوا ) کے بانی وچیئرمین برگیڈیر بشیر آرائیں نے شرکت

کراچی : (رپورٹ؛عاصم آرائیں جہلمی)
سندس فاؤنڈیشن کے تحت کراچی أفس میں 10 مئی کو بھارت کی جانب سے کی جانے والی جنگی جارحیت کے موقع پر افواج پاکستان اور پوری قوم کو ملنے والی شاندار فتع پر یوم تشکر کی تقریب کااہتمام کیاگیا تقریب میں مہمان خصوصی سندھ ایکس سروس مین ویلفیئر ایسوسی ایشن ( سیوا ) کے بانی وچیئرمین برگیڈیر بشیر آرائیں نے شرکت کی، اور کہا کہ پاکستان کا ہر شہری افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے برگیڈیر بشیر آرائیں نے مزید گفتگو کرتےہوئے کہا کہ میں اپنے دوست ڈاکٹر عدنان مجید اور ان کے فرزند ربان مجید ( ایڈمنسٹریٹر سندس فاؤنڈیشن کراچی ) کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے سندس فاؤنڈیشن میں یوم تشکر کی تقریب میں تھیلیسمیا کے بچوں سے ملنے کا موقع فراہم کیا یوم تشکر کی تقریب کے اخر میں سندھ ایکس سروس مین ویلفیئر ایسوسی ایشن ( سیوا ) کے بانی وچیئرمین برگیڈیر بشیر آرائیں نے سندس فاؤنڈیشن کے عہدے داران کے ہمراہ یوم تشکر کا کیک کاٹا اور تھیلیسمیا کہ بچوں کو کیک کھلایا برگیڈیر بشیر آرائیں کو سندس فاؤنڈیشن کے عہدے داران نے یوم تشکر کی تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا

Exit mobile version