اہم خبریںپنجاب

سموگ سے نمٹنے کا ٹاسک: پنجاب میں 7 نومبر سے بھٹے بند کرنے کا فیصلہ

لاہور: سموگ سے نمٹنے کے لئے پنجاب میں 7 نومبر سے صوبہ بھر میں روایتی بھٹے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ زگ زیگ ٹیکنالوجی سے چلنے والے بھٹہ خشت چلتے رہیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں سموگ سے نمٹنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ عثمان بزدار نے کہا کمشنروں کو ریلیف کمشنر کے اختیارات تفویض کر دیئے گئے ہیں، ہر ضلع میں سموگ کنٹرول سینٹر قائم کیا گیا ہے، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔

عثمان بزدار نے فیکٹریوں میں ٹائر جلانے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا سموگ کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے حکومت اور سول سوسائٹی کا اشتراک بے حد ضروری ہے، فصلوں کی باقیات کو جلانے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا، سٹیل رولنگ انڈسٹریز کو ماحول دوست ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے گا۔

اجلاس میں پنجاب میں الیکٹرک رکشے اور گاڑیاں چلانے کی تجویز پر اصولی اتفاق کیا گیا جبکہ صوبہ بھر میں بائیو گیس پلانٹ لگانے کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You