اہم خبریںپاکستان

سماجی میل جول میں فاصلے رکھ کر کورونا کو شکست دینا ہوگی: گورنر پنجاب

لاہور: چودھری سرور نے کہا ہے کہ سماجی میل جول میں فاصلے رکھ کر کورونا کو شکست دینا ہوگی، سیاسی جماعتیں اور مخیر حضرات ضرورت مندوں کا ساتھ دیں۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام کی حفاظت کے لیے حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں، کرونا سے بچاؤ کے لیے عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے حکومت کا ساتھ دیں، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں غریبوں کو راشن کی فراہمی کے لیے روڈ میپ تیار کیا گیا ہے، حکومت غریب طبقے کو راشن کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

چودھری سرور کا کہنا تھا یہ وقت تنقید کا نہیں قوم کی حفاظت اور مستحق طبقے کی مدد کرنے کا ہے، تمام سیاسی جماعتیں اور مخیر حضرات ضرورت مندوں کا بھی ساتھ دیں، کرونا وائرس کی وباء سے بچاؤ ہدایات کے مطابق اپنی حفاظت سے ہی ممکن ہے، عوام ٹیلی میڈیسن کی سہولت سے مستفید ہو کر ہسپتال جانے سے بھی گریز کریں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You