BBC Urdu TV

سلمان اقبال صاحب کیلئے بیداری پیغام

سلمان اقبال صاحب کیلئے بیداری پیغام۔۔۔!!

سلمان اقبال صاحب سی ای او و صدر اےآروائی نیٹ ورک یاد رکھنے کی بات ھے کہ تاریخی تلخ لمحات ناقابل فراموش ھوتے ھیں وہ دنیا میں بتاتے رہتے ہیں کہ صاحبِ دولت صاحبِ اختیار اور صاحبِ مالکان اپنے مجبور کمزور مستحق ملازمین پر معاشی قتل اس بابت کرتے ہیں کہ ان کے کاروبار میں معمولی کمی واقع ھوگئی ھے اور انہیں نئے سے نئے اور بیشمار حصولِ مال و دولت میں سستی واقع ھوگئی ھے۔ یاد رکھئے سب سے بڑی ذاتِ اقدس اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ھے۔ سلمان اقبال صاحب مجھے یاد ھے اور ممکن ھے آپ کو بھی یاد ھوگا کہ ایک زمانے میں کیو ٹی وی میں اشو اٹھ گیا تھا آپ نے کہا کہ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پر یہ مال و دولت سب قربان کیا آپ بھول گئے کہ کس قرآن و حدیث میں حکم صادر ھوا ھے کہ معمولی نفع کی کمی کے باعث کم تنخواہ داروں کو بیروزگار کردیا جائے جبکہ کئی لاکھ تنخواہوں پر مامور کو مزید مراعات فراہم کرنا یہ کس آیت و احادیث کی پیروی کے مترادف ھے۔ آپ کو یہ ہرگز بیدار نہیں کریں گے کیونکہ آپ کو منافقوں خودغرضوں اور موقع پرستوں نے گھیرا ھوا ھے۔ سلمان اقبال صاحب مجھ سمیت جو آپ کو سچ و حق دکھارھے ہیں تحریر کے ذریعے بیان و تقریر کے ذریعے وہ آپ کے دشمن نہیں بلکہ دوست ھیں کیونکہ ھم سب چاہتے ہیں کہ آپ اپنے خاندانی روایات اور حقیقی عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے سرشار رہیں یقین جانیئے دولت کو اگر نیکی کی راہ میں شامل کرلیا جائے وہ دولت دین و دنیا میں با عزت و با مقام کا درجہ بن جاتی ھے۔ سلمان اقبال صاحب گزشتہ دو سال قبل کرونا وائرس کے نتیجے میں آپ نے جن ملازمین کو فارغ کیا تھا دوبارہ انہیں بحال کردیں یہ بھلا کر کہہ کس کس نے پریشانی مصائب و مشکلات کے سبب کیا کیا کہا۔ اللہ اور اس کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی رضا کیلئے بڑا دل بڑا ظرف کریں گے تو میرا ایمان ھے کہ آپ اپنی زندگی میں وہ انعام دیں گے جو رب العزت اور آخری نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب سے عطا کیا جاتا ھے فیصلہ آپ پر ھے دنیا یا آخرت کا انعام۔۔ بیشک اللہ قادر مطلق ھے عزت و ذلت کا وہی مالک ھے اور وہی بہتر رزق عطا کرنے والا ھے وہ خوش نصیب ھوتے ہیں جو وسیلہ بنتے ہیں جو اس عمل پر اکڑتے ہیں غرور و تکبر کرتے ہیں وہ کبھی بھی رحمٰن کے نیک بندوں میں شمار نہیں ھوتے۔ سلمان اقبال صاحب کیا آپ جانتے نہیں کہ ایک معمولی جراثیم انسان کو بھسم کرکے ختم کرسکتا ھے یہ اللہ ہی ھے جو محفوظ رکھتا ھے اور کرم کرتا ھے بہتر یہی ھے کہ غلامِ مصطفیٰ کے کاروان میں شریک ھوتے ھوئے اپنی غلطی کا ازالہ کرتے ھوئے ادارے کے خارج شدہ ملازمین کو دوبارہ طلب کرکے عزت کیساتھ بحال کردیں۔ آج ھم ھیں کل نہیں ھونگے روز محشر سے قبر کو روشن کرلیں۔ آپ سمجھدار ھیں اور سمجھداری کا ٹبوت دیں غصہ ضد اکڑ غرور تکبر صرف اللہ کو زیب دیتی ھے دونوں جہاں میں عظیم لوگ عاجز اور انکسار۔والے ھوتے ہیں۔ سلمان قبال صاحب یاد رکھئے گا کہ صحابہ کرام اجمعین بہت طاقت والے تھے لیکن ان کی انکساری و عاجزی ہمدردی اخلاق اور دردِ انسانیت کمال درجہ تھی جن کی تعریفیں فرشتے اپنے مجلس میں کیا کرتے تھے آپ اتنے بڑے بھی نہیں کہ گردن سے سریا نہ نکال سکیں۔ سب سے پہلے اپنے اطراف کی گند کو صاف کریں پھر اللہ کے حضور توبہ و طائف کرتے ھوئے رحمتیں برکتیں اور کرم کی بارش سمیٹیں اللہ مظلوم کیساتھ ہمیشہ رہتا ھے ظالم کے ظلم میں شریک سب ہی برابر گناہ گار ھوتے ہیں اللہ سب کا محاسبہ کرکے احتساب کرتا ھے۔ دنیا کا احتساب و عذاب کچھ بھی نہیں اللہ کا احتساب اور محاسبہ بہت سخت ھے۔ سلمان اقبال صاحب پھر نہ کہنا کہہ کسی نے مجھے بیدار نہیں کیا تھا یہ تحریر جو جو پڑھے گا روزِ محشر گواہ بن جائیگا۔۔!!

جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی

Exit mobile version