اہم خبریںکالم/مضامین

سعودی عرب کے معروف پاکستانی تاجر محبوب علی سے طارق عزیز کا گہرا دوستانہ تعلق

*سعودی عرب کے معروف پاکستانی تاجر محبوب علی سے طارق عزیز کا گہرا دوستانہ تعلق*

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی معروف تاجر محبوب علی کا شو بزنس اور ادبی شخصیات سے گہرا تعلق رہا ہے یہی نہیں بلکہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے بھی محبوب علی کے دائرہ احباب میں رہے ہیں، محبوب علی کی

شخصیت ہی اس قدر بھلی مانس اور پر اثر ہے کہ ایک بار ملاقات کے بعد دوستی کےبندھن میں لوگ خود ہی بندھ جاتے ہیں محبوب علی سخاوت پیار اخلاق محبت عزت و احترام اس قدر نچھاور کرتے ہیں کہ سامنے والا ان کے حسن اخلاق سے متاثر ہوئے بخیر نہیں رہ سکتا، پاکستان کی معروف شخصیات میں طارق عزیز بھی ان کے دائرہ احباب میں اہم مقام رکھتے تھے وہ جب بھی عمرہ یا حج کا ارادہ رکھتے تو محبوب علی ان کی ان خواہشوں کو اپنے ذمہ لیکر بے پناہ خدمات پیش کرکے اللہ کی خوشنودی حاصل کرتے، طارق عزیز کی رحلت کا محبوب علی کو شدید صدمہ ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک بڑے انسان بڑے فنکار اور بڑی قدآور شخصیات سے محروم ہوگئے، پاکستانی نژاد سعودی معروف تاجر محبوب علی نے طارق عزیز کی تعزیتی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ اپنے حبیبﷺ کے صدقے ان کی بخشش اور درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر کی طاقت عطا فرمائے۔۔۔۔ *جاوید صدیقی جرنلسٹ، کالمکار، محقق، تجزیہ نگار کراچی*

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You