اسلام آباد: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری نے سعودی عرب سے پروازوں میں اضافہ اور پاکستانی محنت کشوں کے اقامہ میں توسیع کرنے کا کہا ہے۔
سعودی عرب کے نائب وزیر محنت عبداللہ بن نصر ابوثانی کے ساتھ ایک آن لائن ملاقات میں معاون خصوصی نے اقامے کی تاریخ میں 30 اکتوبر تک توسیع کرنے کا کہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پروازوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے بھی پروازوں کے کرائے میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
اس موقع پر سعودی عرب کے نائب وزیر محنت عبداللہ بن نصر ابوثانی نے پروازوں اور ویزوں کے معاملے کو وزراء کی سطح کے ہفتہ وار اجلاس میں اٹھانے کا وعدہ کیا۔