اسلام آباد: دنیا بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر سعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدہ کرنے سے روک دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی وزیر حج کا مراسلہ وزارت مذہبی امور کو موصول ہو گیا ہے جس میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حج معاہدہ نہ کریں۔
سعودی حکومت کے خط میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، صورتحال بہتر ہوتے ہی آگاہ کرینگے۔ وزارت مذہبی امور نے سعودی حکومت کی اطلاع کے بعد حج پر کام روک دیا ہے۔